وزیراعظم نریندر مودی نے تین طلاق دیئے جانے کے رواج کی صاف طور سے مخالفت
کرتے ہوئے کہا کہ اب مسلم بہنوں کو برباد ہونے نہیں دیا جائے گا۔ بندیل کھنڈ پریورتن ریلی سے خطاب
کرتے ہوئے مسٹر مودی نے آج یہاں بچیوں کے
جنین کو ماں کے پیٹ میں قتل کرنے کو بھی غیر ٓائینی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیدائش سے پہلے ہی بچیوں کو مارنے والوں کو اب جیل جانا ہوگا۔